Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 23, 2018 08:30 pm views : 484

Islamabad- PM Imran Khan Adresess
  • Urdu

اسلام آباد، میرٹ پر بھرتی نہ ہونے والے افراد کو ریلوے سے نکالاجائے، وزیراعظم کی ہدایت

 وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو میرٹ کے برخلاف بھرتی ہونے والوں کو محکمے سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کو ترقی دے کر ملکی خسارے کو کم کرسکتے ہیں۔
چار نئی ٹرنیں چلانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرت ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرٹ پر بھرتی نہ ہونے والے افراد کو ریلوے سے نکالاجائے، سابقہ ادوار میں سیاسی اور میرٹ کے برخلاف بھرتیاں کرکے ادارے کو تباہ کیا گیا ہمیں معلوم ہے کہ سیاسی بھرتیوں والے کچھ افراد مخصوص ایجنڈے پر کام کرکے نقصان پہنچارہے ہیں وہ ریلوے کی ترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہیں ادارے سے نکالا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے اداروں میں سیاسی بھرتیاں کرکے معیشت کو تباہ کیا گیا، ایک طرف ہم یومیہ 6 ارب روپے قرضوں کی اقساط ادا کررہے ہیں تودوسری طرف سرکاری اداروں کی زمینوں پر طاقت ور مافیا نے قبضے کررکھے ہیں، زمینوں کو واگزار کرانے اور میرٹ پر بھرتیوں کے حوالے سے نیا نظام لا رہے ہیں جب کہ سرکاری اراضی کو استعمال کر کے آمدن کا ذریعہ بنائیں گے۔
کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کو ناکام بنانے والے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا حملہ سوچی سمجھی سازش تھی تاکہ پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کیا جائے، ہم دہشت گردوں کو شکست دیں گے، انہوں نے کہا کہ چائنہ کا ماڈل مدینہ کی ریاست کا ماڈل تھا، وسائل کی کمی سے نہیں احساس کی کمی سے قومیں غریب ہوتی ہیں، چین کی ترقی کاراز غریب کو اوپر اٹھانے میں تھا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved