Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 23, 2018 09:01 pm views : 519

Location : Gurdwara Sacha Soda

Lahore- Sikh Pilgrims at Gurdwara sacha soda
  • Urdu

فاروق آباد، اڑتیس سو سکھ یاتریوں کی  گوردوارہ سچا سوداکی یاترا

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے پاکستان آنے والے اڑتیس سو سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کی۔جنم دن کی مرکزی تقریب کل 23 نومبر کو جنم استھا ن ننکانہ صاحب میں ہو گی جس میں مختلف سیاسی و مذہبی اور اقلیتی رہنماءشریک ہونگے۔
یاترا پر آئے ایک بزرگ سکھ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ہر سال آکر لنگر کرتے ہیں کیونکہ سچے بادشاہ نے بیس روپے سے لنگر کا آغاز کیا تھا، ہم بیس ٹوکریاں مٹھائی کے لاتے ہیں تقسیم کرتے کرتے دو گھنٹے لگ جاتے ہیں، ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ہم محکمہ اوقاف کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے سچا سودا گوردوارہ میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام کئے ہیں اور یہاں ہمارے خوش آمدید کہنے کیلئے پھولوں کی کیاریاں بھی لگائی ہیں۔ یاترا کے روز یہاں بہت ہجوم ہوتا ہے ، ہرسو پرساد دو پرساد دو کی صدائیں آتی ہیں۔ بابا گرونانک کے بیس روپے سے شروع ہونے والا لنگر آج دنیا بھر میں چل رہا ہے اور رہتی دنیا تک چلتا رہے گا۔
ایک اور سکھ یاتری کا کہنا تھاکہ میں دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں یہاں لندن سے یاترا کیلئے سچا سودا گوردوارہ آیا ہوں، یہاں پر نانا صاحب نے بیس روپے سے لنگر کی بنیاد رکھی تھی اور آج دنیا بھر میں لنگر چل رہا ہے۔ میری پراتنا ہے کہ بابا گرو نانک پر حاضری کی منشاء رکھنے والوں کی کامنائیں ضرور پوری ہوں۔ پاکستان میں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں اٹھاتی پڑتی، حکومت پاکستان ہر قسم کا پورا پورا تحفظ فراہم کرتی ہے۔
سکھ یاتری 24نومبر کو بذریعہ سپیشل ٹرین گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے اور ایک روز قیام کے بعد 26نومبر کو گورو دورہ ڈیرہ صاحب لاہورآئیں گے، 28نومبر کو یاتر ی گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال کا دورہ کریں گے۔
سکھ یاتری30نومبر کوسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھارت چلے جائیں گے ۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved