Nov 23, 2018 09:02 pm
views : 489
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی کا رجحان ، انڈیکس میں محض 4 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (23نومبر
2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی مندی دیکھی گئی۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
محض 4 پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد 40869 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 149 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 151 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔