Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 23, 2018 09:09 pm views : 358

Location : Clifton

Karachi- Governor Sindh, CM Sindh & Faisal Vawda Media Talk
  • Urdu

کراچی،چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد گورنر، وزیرا علیٰ سندھ اور وفاقی وزیر کا جائے وقوعہ کا دورہ

وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا چینی قونصلیٹ پر حملے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج صبح دس گیارہ بجے کے قریب ایک واقعہ ہوا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین دہشت گرد ایک سفید لیانا گاڑی میں آئے اور وہ پیدل چلتے ہوئے قونصلیٹ کی طرف بڑھے لیکن پولیس نے انہیں پہلے رسپانس کیا جس کے نتیجے میں ہم دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے پاس دھماکہ خیز مواد تھا اور وہ ان کا رادہ تھا کہ قونصلیٹ کے اندر گھس جائیں لیکن پولیس اور رینجرز نے انہیں اندر گھسنے نہیں دیا۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں خود آپریشن کا حصہ تھا، میرے پاس اطلاع پہلے آگئی تھی، جس پر میں نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کیا، اس کے علاوہ میں نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے کہ پولیس کو ریوارڈ دیا جائے کیونکہ پولیس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
انہوں نے میڈیا مالکان سے بھی درخواست کی کہ وہ اس طرح کے کوریج کرنے والے صحافیوں کو کم از کم بلٹ پروف جیکٹس فراہم کریں ۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج افسوسناک واقعہ بڑے عرصے کے بعد کراچی میں دہشت گرد حملے کی صورت میں سامنے آیا تاہم زبردست حکمت عملی کے ساتھ پولیس ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی اور کم از کم نقصان کے ساتھ آپریشن کو مکمل کیا، ہم اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمت دی اور حوصلہ دیا۔ یہ ایک تخریبی کارروائی تھی اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ آئیڈیاز اور سی پیک کے منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved