Nov 23, 2018 09:12 pm
views : 475
Location : Police Headquar Garden
Karachi- Funeral Prayer of Martyrs
کراچی، چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہیدہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہیدہونے والے دو پولیس
اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ سندھ پولیس کے سپاہی محمد عامر اور
محمد داؤد کی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ کلیم امام، رینجرز کے اعلیٰ حکام
کے علاوہ صوبائی وزراء سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہداء کو پولیس کے دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔
بعد ازاں شہداء کا جسد خاکی پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کیلئے روانہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ آج صبح کلفٹن میں واقع چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں سے مقابلے
کے دوران دونوں پولیس اہلکار محمد عامر اور محمد داؤد نے جام شہادت نوش کیا
تھا۔