وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان 28
دسمبر کو نارروال میں کرتارپور بارڈر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج ،
حکومت پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا تھا کہ اگر ہندوستان
دوستی کی جانب ایک قدم آگے بڑھاتا ہے تو ہم دو قدم آگے بڑھاتے ہیں، غربت سے
لڑائی اگر لڑنی ہے تو سب سے اہم معاملہ یہ ہے جسے ٹھیک ہونا چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرتارپور بارڈر سیاسی مسئلہ نہیں انسانی مسئلہ
ہے، کرتارپور سکھ برادری کیلئے متبرک مقام ہے ،لاکھوں سکھ پاکستان کے اندر
اور ہندوستان کے اندر جو بھی بستے ہیں ان کا عقیدہ ہے اس کا احترام ہم سب
کرتے ہیں، اسی وجہ سے ہم نے کرتارپور بارڈر کھولنے کی پیشکش کی تھی ۔ہم
مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہندوستان کے سکھ بھائیوں کو بھی موقع دینا
چاہتے ہیں اور اسی مقصد کیلئے وزیر اعظم عمران خان 28 دسمبر کو نارروال میں
کرتارپور بارڈر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو دوبارہ پاکستان آرہے
ہیں، اس کے علاوہ ہم بھارتی صحافیوں کو بھی ویزہ جاری کررہے ہیں۔