واشنگٹن :امریکا کی کراچی اوراورکزئی ایجنسی میں دہشتگردحملوں کی شدید مذمت
پاکستان میں گزشتہ روز کراچی اوراورکزئی ایجنسی میں دہشتگردحملوں کی امریکا کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت اور جاں بحق وزخمی افراد کے اہلخانہ سے گہرے، رنج وغم کا اظہار کیا گیا
امریکا کا حملوں میں زخمی شہریوں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، امریکا کی جانب سے چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنانے پرفورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ جواب سے جانی نقصان کم ہوا،دہشتگرد حملوں کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے ، ترجمان