اسلام آباد:بے گھر افراد کو پناہ اور خوراک فراہم کی جائے، عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بڑھتی سردی کے پیش نظر ہدایات کی ہیں کہ فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کے لیے ٹینٹ لگائے جائیں اور ان کو کھانے پینے کی اشیا مہیا کی جائیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شیلٹر ہوم کی تعمیر مکمل ہونے تک بے گھر افراد کو پناہ دی جائے، انہوں نے بتایا کہ کراچی اور پشاور میں بھی کچھ مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے دو ہفتے قبل دورہ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا صوبائی حکومت کی جانب سے یہ شیلٹر ہوم داتا دربار کے سامنے تعمیر کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کرے گی۔