لاہور:ہماری طاقت عوام ہیں اوران کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں‘ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف شہروں سے آئے شہریوں نے ملاقات کی، لوگوں سے مصافحہ کیا اورمسائل سنے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، 90 دن میں جتنا کام کیا ماضی کی حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت عوام ہیں اور ان کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں، عام آدمی کا معیار زندگی بہترکرنے کے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں، جو عوامی مسائل حل نہیں کریں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔