کراچی: یہ تمام حالات شہر کے امن کو براہ راست متاثر کرینگے ,فاروق ستار
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ سپریم کورٹ کا حکم بہت اہم ہے،تجاوزات کا خاتمہ بالکل ہونا چاہیے ،تمام جائز کاغذین اور کرایے داروں کو بے روزگار کیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو عرصے دراز سے کے ایم سی کی دکانوں میں تھے اسے مسمار کیا گیا،ایک لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں،ان دکانوں میں سامان سپلائی کرنے والے لاکھوں متاثرین الگ ہیں،سپریم کورٹ کے حکم کی اپنی مرضی سے تشریح کر کے اس پر بڑھا چڑھا کر کیوں عمل درآمد کیا جارہا ہے
انھوں نے کہا کہ جہاں گندگی ہوتی ہے وہاں بیماری جنم لیتی ہے ،جہاں بے روزگاری ہو وہاں جرائم جنم لینگے، یہ تمام حالات شہر کے امن کو براہ راست متاثر کرینگے،حکومت سندھ اور میئر کراچی اور اس ظلم وستم پر غور کرنا چاہیے