کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے چینی سفیر کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چینی سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے ملاقات کی،ملاقات میں چائنا کے قونصل جنرل مسٹر وانگ یو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی ڈاکٹر کلیم امام، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو شریک ہوئے
چینی سفیر کا وزیراعلیٰ سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے فوری ہم سب سے رابطہ کیا اور اور حملے کو ناکام بنایا،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا چینی ہمارے بھائی ہیں، آپ کی سیکیورٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے،اس واقعہ کے بعد میں نے فوری چائنیز قونصلیٹ کا وزٹ کیا، اس کے بعد امن امان پر اجلاس کیا،میں نے تمام قونصلیٹ کی سیکیورٹی آڈٹ کی ہدایت کی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے چائنیز قونصلیٹ کو بہترین سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے،
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سیف سٹی پروجیکٹ کو ہم جلد مکمل کرنے جارہے ہیں،یہ دہشتگرد بلوچستان سے آئے تھے،میں نے بلوچستان چیف منسٹر سے بھی بات کی ہے ہم ملکر سندھ۔ بلوچستان بارڈر پر مزید سخت چیکنگ کرنے جا رہے ہیں،