کراچی، آئی جی سندھ کی گزشتہ روز شہید ہونے والے سپاہیوں کے گھر آمد
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام شہید کانسٹیبل محمد عامر خان کے گھرواقع نیلم کالونی اور شہید اے ایس آئی اشرف داؤد کے گھر نیا آباد لیاری ٹاؤن تعزیت کیلئے پہنچے ۔
آئی جی سندھ نے دونوں شہدائے پولیس کے ورثاء سے ہونیوالی ملاقات میں ان سے اظہار یکجہتی کیا اور محکمہ پولیس کیلئے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف ان کے بروقت اور بہترین رد عمل سے پولیس کا مورال مزید بلند ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ملک کے تحفظ کی خاطر انکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ سندھ پولیس آپکے ساتھ ہے آپ اپنے آپکو ہرگز تنہا محسوس نہ کریں۔