راولپنڈی، سپہ سالار کا اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار نے میجر جنرل عابد رفیق کو کرنل کمانڈنٹ کے بیچ لگائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے انسداد دہشت گردی کیلئے ایس ایس جی کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے، ایس ایس جی نے پیشہ ورانہ کارکردگی اور عظیم قربانیوں سے خود کو منوایا۔