لاہور، ڈاکٹروں کی عزت ووقار اور معاشی زندگی کے حوالے سے مثبت پالیسیاں بنانا حکومت کا فرض بنتا ہے، فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ فیملی ڈاکٹرز لوگوں کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑی جدوجہد کرتے ہیں۔ گلی محلوں کے ڈاکٹرز بھی کسی دوست سے کم نہیں ہوتے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ایک محلے دار ڈاکٹر فوراً اپنے علاقے کے مریض کی بیماری کی تشخیص کرلیتا ہے اور وہ اپنی تجویز کردہ ادویات سے مریض کو صحت یاب بھی کردیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی عزت ووقار اور معاشی زندگی کے حوالے سے مثبت پالیسیاں بنانا حکومت کا فرض بنتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ان کی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیے۔