نیویارک:سلامتی کونسل کی پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت
سلامتی کونسل نے کراچی میں چینی قونصل خانے اور اورکزئی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔سیکیورٹی کونسل نے متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سیکیورٹی کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ دہشت گردی سےعالمی امن وسلامتی کوسنگین خطرات لاحق ہیں، دہشت گردی کا کوئی بھی عمل ہو، مجرمانہ اورناقابل قبول ہے۔
سلامتی کونسل نے اعلامیے میں مزید کہا دہشت گرد حملوں کے مرتکبین کوکٹہرے میں لایا جائے، مالی معاونت میں ملوث افراد کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔