ڈیرہ غازی خان: وزیرصحت پنجاب کا ڈی جی خان کے ٹیچنگ اسپتال کا دورہ
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا مشیر صحت حنیف پتافی کے ہمراہ ڈی جی خان کے ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹیچنگ اسپتال کے ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی وارڈ کے مختلف یونٹس کا بھی دورہ کیا
اس موقع پر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سے شہریوں کو صحت کارڈ فراہم کریں گے،گزشتہ حکومت نے جوصحت کارڈز جاری کیے تھے وہ ایکٹو نہیں ہوسکے،گزشتہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کارڈ کینسل کردیے ہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں نواز شریف کی تصویر والے صحت کارڈ نہیں چلیں گے