سری نگر :مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
دو روز قبل درندہ صفت قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کر کے 6 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا۔