لاہور: تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں، نئے پاکستان کی تعبیرکوعملی شکل دینے کے لیے محنت سےکام کررہے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان کے لیے سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے، تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیرکریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ پر کیا جا رہا ہے، گڈ گورننس اورقانون کی بالا دستی قائم کرکےعوام کوریلیف دیں گے۔