کوئٹہ: حج ایک مشکل عبادت ہے حجاج کو بہتر سہولیات فراہم کرنیگے، نورالحق
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا مقصد حج پالیسی کے لیے عوام سے مشاورت کرنا ہے
وفاقی وزیر برائے مزہبی امور نے کہا کہ ایسی ورکشاپ کا مقصد عوام میں حج سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے،حجاج اکرام کی مشکلات اور تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے حج پالیسی بنائی جائے گی،قابل غور تجاویز کو حج پالیسی کا حصہ بنائینگے، نورالحق
ان کا کہنا تھا کہ حج ایک مشکل عبادت ہے حجاج کو بہتر سہولیات فراہم کرنیگے،حج کیلئے سعودی حکومت کی پالیسی ہے کہ ایک ہزار افراد میں سے ایک شخص حج کے لیے جائے گا، کوشش ہے کہ حج کے لیے حرمین شریفین سے ہمارا تعلق قائم رہے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں امن اور تسکین ہے تو وہ مکہ مکرمہ ہے،حج کے لیے کوئٹہ سے جدہ کے لیے ڈائریکٹ فلائٹ چلانے کی کوشش کرینگے،