Nov 25, 2018 09:41 pm
views : 502
Location : Different places
Orakzai- State Minister Shahryar Afridi Visit Orakzai
اورکزئی،وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا اورکزئی ایجنسی کا دورہ
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اورکزئی ایجنسی کا دورہ کیا اور کلایہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،شہر یار آفریدی نے کوہاٹ میں اورکزئی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اورکزئی ایجنسی کے دورے پر کلایا پہنچے جہاں انہوں نے کلایا بازار دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی،اورکزئی سکاؤٹ کلایہ کے کمانڈر بریگیڈئیرشہزاد اکرم بھی وزیر مملکت کے ہمراہ تھے۔
اورکزئی کے دورے کے بعد وزیر مملکت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچے اور کلایہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ اورکزئی بم دھماکے کی تفتیش جدید خطوط پر جاری ہے۔