کراچی،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی کےعلاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، پانچ گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کےمطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کےعلاقے مہران ٹاؤن میں عرصے سے بند پڑے پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ابتدائی طور پر فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پرقابو پانے کی کوشش کی تاہم Source TNN (Access All)
Duration:01:31آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید دو گاڑیاں طلب کی گئیں،ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بند گودام میں پلاسٹک، گتہ اور دیگر سامان موجود تھا جو جل کر خاکستر ہو گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔