امریکا : کیلیفورنیامیں 2ہفتوں سےزائدسےلگی آگ پر قابو پا لیا گیا
امریکی ریاست کیلیفورنیامیں 2ہفتوں سےزائدسےلگی آگ بالآخر بارش اورایک ہزار سےزائدفائرفائٹرزکی کوششوں کے باعث بجھ گئی،
میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک آگ سے87افرادہلاک ہوئے،جن میں سے 54کی شناخت کی جاسکی،ایک لاکھ 53 ہزارایکڑرقبہ اور14ہزار سےزائد مکانات راکھ کاڈھیر بن گئے250افراد لاپتہ ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق بیشتر کے بچنے کے امکانات کم ہیں،
کیلیفورنیاکےجنگلات میں آگ8نومبر کو لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مقامی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لےلیا تھا