کراچی : سو روز میں عمران خان طالبان خان سے یوٹرن خان بن گئے ہیں لطیف کھوسہ
سندھ ہائیکورٹ میں سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری لطیف کھوسہ کی میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے وزیر اعظم عمران خان کو "یو ٹرن خان" کا لقب دے دیا۔۔۔
ان کا کہا تھا کہ سو دنوں میں اور کچھ نہیں ہوا سو یوٹرن ضرور ہوئے،سو روز میں عمران خان طالبان خان سے یوٹرن خان بن گئے ہیں،عمران خان نے یوٹرن کی نئی اصلاح دے کر عالمی سطح پر مذاق بنایا
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹرن کے متعلق جیسے پاکستان میں مذاق اڑایا جارہا ہے دنیا میں بھی ایسے ہی ہورہا ہے،حکومت نے سو دنوں میں پچاس لاکھ گھر تو نہیں دیئے لیکن بے گھر ضرور کئے،کروڑ نوکریاں تو نہیں دی لیکن لوگو کو بےروزگار ضرور کیا ہے
پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری لطیف کھوسہ نے کہاکہ عمران خان نے آئی ایم ایف نہ جانے کا اعلان کیا لیکن آج ڈرم لیکر بھیک مانگتے پھر رہے ہیں