بلوچستان: پاک بحریہ اور ماڑہ کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس کا آپریشن
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اورماڑہ کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران لاکھوں ڈالرز مالیت کی تقریباََ 1500 کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئی ،یہ پیچیدہ آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے باہمی تعاون ،مستقل نگرانی اور انٹیلی جنس کی بنیاد پرکیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مزید کارروائی کے لئے حشیش اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔یہ آپریشن پاکستان نیوی کے ساحلی بحری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنے کی بھر پور عکاسی کرتا ہے۔پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کی لئے پر عزم ہے۔