کوئٹہ : آذربائیجان میں مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2018
آذربائیجان میں مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2018 جاری، پاکستان ٹیم نے تین گولڈمیڈل،دوسلور اور دو براونزمیڈل اپنے نام کر لئے
پاکستانی کھلاڑیوں میں بیشتر کا تعلق کوئٹہ سے ہےکوئٹہ کے تین کھلاڑیوں نے مارشل آرٹس مقابلوں میں بالترتیب دو گولڈ,ایک براونز میڈل حاصل کئے، عزیز اللہ خان نے بھارتی کھلاڑی کو فائنل راونڈ میں ناک آوٹ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا
نصیب اللہ نے ترکی کے کھلاڑی کو فائنل میں شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا اور محمد عبداللہ نے ایرانی کھلاڑی کو ہرا کر براونز میڈل حاصل کیا
ٹیم آج رات وطن واپس لوٹے گی جبکہ کل صبح کوئٹہ پہنچے گی