اسلام آباد: کمانڈر یو اے ای نیول فورسز ،ریئرایڈمرل کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
کمانڈر یو اے ای نیول فورسز ،ریئرایڈمرل سعید بن حمدان بن محمد النہیان کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔
ترجمان پاک بحریہ کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات اور دوران ملاقات پیشہ ورانہ اُمور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی
ایوانِ صدر میں منعقدہ پُر وقار تقریب کے دوران ریئر ایڈمرل سعید بن حمدان بن محمد النہیان کوہلال امتیاز (ملٹری) کی تفویض دیا گیا ۔کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کو یہ اعزازپاکستان اور یو اے ای کی بحری افواج کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوسرے مرحلے میں ریئر ایڈمرل سعید بن حمدان بن محمد النہیان دسویں انٹرنیشنل دفاعی نمائش اور سیمینار میں شرکت اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔