اسلام آباد:چینی قونصلیٹ حملے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں: فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چین سے معاشی اور دفاعی تعلق بڑھنے پر دشمن پریشان ہے، چینی قونصلیٹ پر حملے کے پیچھے کون ہے ؟ سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے باعث پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوا ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے نتیجے میں پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کیا، ایسے زخموں سے ہمیں اور طاقت ملتی ہے۔