کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 97 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (26 نومبر 2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 97 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40771 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 99 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 210 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔