Nov 26, 2018 07:22 pm
views : 404
Location : Domestic Place
Lahore- PML(N) MNA Khawaja Saad Rafique Media Talk
لاہور،لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت میں پانچ دسمبر تک توسیع کردی
لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت میں پانچ دسمبر تک توسیع کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس دوران نیب کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ چیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ گرفتاری کی گراونڈ کیا ہے،تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کی گراونڈ ابھی میرے پاس نہیں ہے۔
اس موقع پر سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ تفتیش تبدیل کروانے کیلئے دخواست بھی دے رکھی ہے جس پر عدالت نے چیئرمین نیب کو درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پرالیکشن چوری کرنے کا بھی الزام لگایاگیا، الیکشن چوری کے الزام کا 5سال سامناکیا، حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں کاسامناکریں گے،انہوں نے کہا کہ مجھ پر اور میرے بھائی پر پرائیوٹ سوسائٹی کا لزام لگا رہے ہیں،ایک مہینہ ہو گیا ہے اور ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس جس دور حکومت میں سیاست اور صحافت پر قدغن لگے گی وہ جمہوری حکومت نہیں ہو سکتی،عمران خان کی صورت میں ہمارے اور سول آمریت مسلط کردی گئی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مجھ پر اور میرے بھائی پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ ہمارے اوپر حکومت کا قہر ہے ڈی جی نیب عمران خان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں،ڈیڑھ مہینہ ہونے والا ہے لیکن کوئی ثبوت نہیں ملا،عمران خان کو مجھ سے تکلیف ہے،میرے حلقے سے انہوں نے الیکشن لڑا لیکن ہار گئے۔