Nov 26, 2018 07:29 pm
views : 461
Location : Domestic Place
Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi meets ex norwegian PM
اسلام آباد،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ناروے کے سابق وزیراعظم کجیل مانگنے بونڈ ویک کی ملاقات
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ناروے کے سابق وزیراعظم کجیل مانگنے بونڈ ویک نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی،ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوجی تسلط سے پیدا ہونے والے سنگین بحران کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اور ناروے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے مصائب اور مشکلات میں کمی آ سکے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور اس کے چارٹر کے تحت جموں و کشمیر کے تنازعہ کا فوری پرُ امن ،سیاسی اور سفارتی حل نا گزیر ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین منسوخ کرے ، کشمیریوں کے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا احترام کرے اور مسئلہ کشمیر کو فوجی طاقت کے بجائے پرُ امن سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کر نے کی جانب پیشرفت کرے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئے صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی منظور کردہ قرار دادوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرانے کے لیے ضروری اقدامات کرے-
ناروے کے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری رائے میں طاقت کے استعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا پرامن مذاکرات ہی واحد راستہ ہے،بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کشمیر کو ترجیحی ایجنڈے پر لینا چاہیے،ہماری خواہش ہے کہ اس مسئلہ سے متعلقہ تمام فریقین مل بیٹھ کر اس کے پرُ امن حل کی جانب پیش رفت کریں۔
مسٹر بونڈ ویک نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔