Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 26, 2018 07:38 pm views : 449

Islamabad- Information Minister Fawad Chaudhary Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد، ماضی میں اربوں روپےکی کرپشن کی گئی،حساب دیناپڑے گا، وزیراطلاعات

 وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، حساب دینا پڑے گا ، 100 دن میں جو اقدامات کئے ہیں، ان کی مثال نہیں ملتی، حکومت میڈیا کو سپورٹ کر رہی ہے، صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
معلومات  تک رسائی کے حق کا وفاقی قانون پر عملدرآمد کیلئے فیڈرل انفارمیشن کمیشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی  وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا  کہ  ماضی میں اربوں روپےکی کرپشن کی گئی، حساب دینا پڑے گا، شفافیت سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اربوں روپے قرضہ لیا گیا کہاں گئے کسی کو کچھ معلوم نہیں، ان کی گھبراہٹ ان کے چہروں پر نظرآتی ہے، خورشیدشاہ سے پوچھتے ہیں نوکریاں کسے دی گئیں تولگتا ہے ہارٹ اٹیک آجائے گا، گزشتہ حکومت کمیشن لینا جانتی تھی ہم نے کمیشن لینے کو روکنے کے لئے کمیشن بنایا۔
فواد چوہدری نے کہا اخبارات کواشتہارات کی فراہمی سے متعلق معلومات جلد دستیاب ہوں گی، یہ کرپشن سے پاک معاشرے کی طرف بڑا قدم ہے، کرپشن کے خاتمے کے لئے وسل بلؤر ایکٹ بھی جلد آرہا ہے، متعلقہ محکمہ 10دن کے اندرمعلومات دینے کا پابندہوگا، متعلقہ محکمہ مقررہ وقت میں معلومات نہیں دیتا توکیس کمیشن میں جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ رائٹ ٹوانفارمیشن قانون ہماری حکومت نےبنایاہے، میڈیاوالےپو چھ سکیں گےاخبار،وٹی وی کوکتنے اشتہار دیئے گئے، ٹھیکے کس کو دیئے اور کتنے میں دیئے گئےعوام دیکھ سکتے ہیں، وسل بلوور ایکٹ آرہا ہے، کرپشن معلومات دینے والے کو 20 فیصد ملے گا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سیدھاسادا کام ہے، نواز شریف کے پراجیکٹس کے آڈٹ ہمیں کرنے دیں ، یہ کہہ رہے ہیں بڑے بھائی کے پراجیکٹس کا آڈٹ چھوٹا بھائی کرے گا۔
فواد چوہدری نے کہا انہوں نے4حلقوں کیلئے4سال لگائے، ہم نے4 دن میں کمیٹی بناکر دے دی، یہ فنکشنل پارلیمنٹ نہیں چاہتے، 100دن میں جواقدامات کئےہیں ان کی مثال نہیں ملتی، رائٹ توانفارمیشن ایکٹ،میڈیایونیورسٹی کی جدیدوا سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی پلان کی ہے۔
 انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی وجہ سےادارے کمزورہیں، 5سال میں اسٹیل مل میں552ارب کانقصان ہوا، اس طرح ادارےچلیں گےتوملک بیٹھ جاتے ہیں، ہروقت روتےہیں یہ کہہ دیاوہ کہہ دیا،تھوڑاحوصلہ پیداکریں، عمران خان آئی ایم ایف، چین سے بچوں کے لئے پیسے نہیں مانگتے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں سیاستدان جیتنے کے لئے مختلف کام کرتے ہیں، بھارت میں الیکشن ہیں،ان کےہتھکنڈوں پرتوجہ نہ دی جائے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved