Nov 26, 2018 08:20 pm
views : 476
Location : Domestic Place
Islamabad- Senator Rahman Malik Media Talk
اسلام آباد، چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس
چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس
میں سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر رانا مقبول، سینیٹر عتیق شیخ، سینیٹر مومن
خان آفریدی، سینیٹر چوہدری تنویر، سینیٹر شفیق ترین و سینیٹر سراج الحق
نے شرکت کی۔
کمیٹی نے چینی قونصلیٹ کراچی پر دہشتگردوں کی حملے اور کلایا بازار اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔
سینیٹ
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 مزمتی قرار دیں منظور کر لی گئیں،چینی قونصلیٹ
کراچی اور کلایا بازار اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکے اوربھارتی وزیراعظم و
ایجنسیوں کی بلوچستان میں مسلسل مداخلت کے حوالے سے قرارداد منظور کی
گئیں۔
اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی
اور بھارتی وزیرِداخلہ پاکستان کو دھمکیاں دے چکا ہے،بینالاقوامی برادری
وزیراعظم مودی سے بلوچستان میں دہشتگردوں کی معاونت کرنے پر جواب طلب
کرے،حکومت پاکستان بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔
بعد
ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا
کہنا تھا کہ ہم سکھوں کے مقدس مقامات کی پہلے سے ہی حفاظت کر رہے ہیں جبکہ
کرتار پور کے روٹ پر سہولیات بھی فراہم کی جانی چاہئیں۔
رحمان ملک کا
مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت کی وزارت خارجہ بھی افتتاح کی تقریب میں شریک
ہوتے تو اچھا تھا ہم سب کچھ اچھا ہی کرتے ہیں جبکہ مودی صاحب صرف برا ہی
کرتے ہیں۔