اسلام آباد، نوازشریف احتساب عدالت پہنچ گئے
احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف عدالت پہنچ گئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کی۔
دوسری جانب نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں فریقین حتمی دلائل دیں گے، نواز شریف کے 342 کے تحت پیشگی سوال نامہ دینے کا فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔
احتساب عدالت میں گزشتہ روز سماعت کے دوران تفتیشی افسر محمد کامران کا کہنا تھا کہ ایم ایل اے کے جواب میں لینڈ رجسٹری کی کاپی ظاہر شاہ سے لی تھی، لینڈ رجسٹری میں ظاہر نمبر دو الگ الگ پراپرٹیزکی تھیں۔
یاد رہے کہ 16 نومبر کو احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز نمٹانے کے لیے ٹرائل کورٹ کی مدت میں توسیع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے 3 ہفتے میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔