Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 27, 2018 12:35 pm views : 462

Karachi- President Arif Alvi inaugurates IDEAS-2018 Exhibition
  • Urdu

کراچی، صدر مملکت عارف علوی نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کردیا

صدر مملکت عارف علوی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیازدوہزار اٹھارہ کا افتتاح کردیا۔
صدرعارف علوی نے آئیڈیاز2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میرےلیےدفاعی نمائش میں ہونااعزازکی بات ہے، آئیڈیاز2018 منعقد کرانے پر مبارکباد دیتاہوں، دفاعی نمائش کےانعقاد پرانتظامیہ مبارکبادکی حقدارہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوارہے،  دہشت گردی کےخاتمےمیں پاک فوج کاکردارقابل ستائش ہے، پاک فوج دنیامیں دہشت گردی کیخلاف تجربہ کارفورس ہے۔
عارف علوی نے کہا افغانستان جنگ کے32لاکھ متاثرین کوپاکستان میں پناہ دی ، ہم امن چاہتےہیں اورخطےمیں استحکام کےخواہاں ہیں، ہمسایوں کےساتھ بہترین تعلقات اورخوشگوارماحول چاہتےہیں۔ اپنےملک کےدفاع کیلئےہم ہرقدم اٹھائیں گے، ہمارےہتھیاردفاع کےلیےہیں، دہشت گردوں نےہماری معیشت کوبہت نقصان پہنچایا، ہمیں پاک فوج کےشہداپرفخرہے۔
صدر مملکت نے کہا پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، حکومت نئےپاکستان کےحصول کی راہ پرگامزن ہے، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں دنیاکےسامنےہیں، مسائل حل ہونے چاہیئں، جنگ کوئی حل نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان ہرشہری کوبھرپورتحفظ فراہم کرتاہے، عوام کی فلاح وبہبوداوران کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، جےایف تھنڈر، سپر مشاق طیاروں اوردیگر دفاعی آلات کی تیاری پر فخر ہے۔
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عارف علوی نے کہا جنگ کسی مسئلےکاحل نہیں،مسائل باہمی مذاکرات سےحل ہوسکتےہیں، مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کاحل چاہتےہیں، بھارت طاقت سے کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا، بھارت کومذاکرات کی میزپرآناہوگا
صدر کا کہنا تھا کہ یقین سے کہتا ہوں پاکستان جیسا خوبصورت ملک کوئی نہیں، خطے میں امن واستحکام کیلئےبھرپورطریقےسےکوشاں ہیں، پاکستان جغرافیائی لحاظ سےبہترین مقام پرہے، پاکستان خطےکےمسائل کامذاکرات سےحل چاہتاہے۔
 انہوں  نے مزید کہا کہ حکومت تاجراورسرمایہ کاروں کیلئےسازگارماحول فراہم کررہی ہے، پاکستان پوسٹل سروسزنےآئیڈیاز2018کاٹکٹ جاری کیاہے۔
خیال رہے دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 میں اکیاون ملکوں سے دوسوباسٹھ مندوبین شریک ہوں گے جبکہ چھ ملکوں کے ائیرچیف خصوصی طورپرنمائش میں شرکت کررہے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیابھرکی دفاعی صنعت اپنی مصنوعات اورٹیکنالوجی پیش کرے گی، تین سو اکیس غیر ملکی کمپنیاں اور دوسوایک پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں، دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے ملکوں میں امریکا،چین،اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ،روس، جنوبی کوریا، یوکرائن، عرب امارات سمیت دیگر شامل ہیں۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں سے لیس اسٹال سجالئے ہیں ، نمائش میں امریکا ، چین ، ترکی سمیت دیگر ممالک حصہ لے رہے ہیں، دفاعی نمائش میں ڈرون، بغیر پائلٹ کے جاسوسی طیارے ،آبدوز،لڑاکا طیارہ ، ٹینک ، بکتر بند سمیت جدید اسلحہ رکھے گئے ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved