Nov 27, 2018 03:42 pm
views : 358
Location : Domestic Place
Lahore- PM Imran Khan Temporary Shelter Home Project
لاہور،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ عارضی پناہ گاہیں
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ عارضی پناہ گاہ شہریوں کو پسند نہ آئی ،لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم پناہ گاہ میں ایک دو شہریوں کے علاوہ کوئی بھی رہنے نہ آیا،وزیراعظم عمران خان ٹھٹھرتی سردی میں بے گھر افراد کیلئے مسیحا بن گئے ہیں,وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر بے گھر افراد کیلئے شامیانے بنا دیے ہیں۔
ایسے تمام بے گھر افراد جو حکومتی پناہ گاہوں میں رہیں گے، وہ پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک ان شامیانوں میں رہائش رکھیں گے،منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے،تاہم گزشتہ روز یہ ٹینٹ رات بھر اپنے مکینوں کا راستہ دیکھتے رہے،ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم کی گئیں عارضی پناہ گاہیں رات گئے تک خالی پڑی رہیں، نئے نویلے بستر بے گھر افراد کا انتظار کرتے رہے لیکن اکا دکاشہریوں کے علاوہ کوئی بھی ان بستروں میں سونے نہ آیا,ضلعی حکومت کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شہریوں کی رہنمائی کے لئے تعینات کیا گیا ہے تاہم کوئی بھی شہری پناہ گاہوں کے بارے رہنمائی لینے نہ آیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھاکہ یہاں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اورچند دنوں میں یہاں لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملے گی جبکہ آنے والے مسافروں کی جانب سے حکومت کی اس کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔
حکومت پنجاب کے سوشل ویلفیئر آفیسر عارف محمود صدیقی کا کہنا تھا کہ بےگھر افراد کے لئے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے،جو لوگ فٹ پاتھ اور پارکس میں سوتے ہیں انکے لئے یہ مسافر خانہ بنایا ہے۔
ایک بے گھر نوجوان کا کہنا تھا کہ جب ہم ہوٹل میں سونے جاتے ہیں تو وہاں پیسے زیادہ لئے جاتے ہیں جبکہ یہاں سونے کے ساتھ کھانا بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اچھا اقدام ہے میرے جیسے لوگ جو باہر سے آتے ہیں انہیں ہوٹلوں پر اکثر کمرے نہیں مل پاتے،یہاں آیا ہوں رات گزاری ہے،رات کا کھانا ملا صبح کاناشتہ ملا مجھے تو اچھا محسوس ہورہا ہے۔