Nov 27, 2018 05:45 pm
views : 371
Location : Wahgah Border/Press club
Lahore- Former Indian Cricketer Navjot Singh Sidhu Press Conference
لاہور، کرتار پور بارڈر تقریب میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی وفد کی پاکستان آمد
بھارتی پنجاب کے وزیرِ سیاحت اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی وفد کرتار پور بارڈر کی تقریب میں شرکت لہ؛یئ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا ہمیشہ سے ہی مداح ہوں، انہوں نے 3 ماہ پہلے جو بیج بویا آج وہ پودا بن چکا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ خود پر تنقید کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، میں اپنا بیتا ہوا دور یاد کرنے آیا ہوں، اس سے زیادہ خوشی نہ مجھے ہوسکتی تھی اور ہی نہ 12کروڑ سکھ برادری کو۔ معاہدے ٹوٹتے ہیں لیکن کوششیں رنگ لاتی ہیں، مذہب کو سیاست کی نظر سے کبھی نہیں دیکھنا چاہیے، فنکاروں کا فن سرحدوں کو جوڑتاہے جبکہ پاک بھارت میچ شروع ہونے چاہیئں۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو امن اور خوشحالی نصب ہو ،کل کا دن بہت خاص ہے، تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔اس دنیا میں کون سی جگہ ہے جہاں زائرین کو زیارت سے روکا جائے،دنیا میں کوئی مذہب دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتا۔
پاکستانی اور بھارت کی حکومتوں کی جانب سے کرتارپور سرحد کھولنے کی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔