Nov 27, 2018 05:58 pm
views : 546
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (27 نومبر 2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 122 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 40894 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 191 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 32 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔