Nov 27, 2018 07:32 pm
views : 465
Location : Domestic Place
Islamabad- State Minister Murad Saeed Press Briefing
اسلام آباد، وزارت مواصلات نے ریونیو میں3ارب72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا، مراد سعید
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم
کے وژن کےتحت کرپشن کا خاتمہ کریں گے، ماضی میں وزیراعظم اور وزرا عیاشیاں
کرتے رہے وزارت مواصلات نے 46کروڑروپےکی ریکوری کی گئی اور
ریونیومیں3ارب72کروڑروپےکااضافہ کیا۔
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے وزارت مواصلات کی
کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان میں مزیدخوشحالی کے لئے کوششیں
کی جارہی ہیں، وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم پرعملدرآمد کیاجارہاہے،
پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کےتحت کرپشن کا خاتمہ کریں گے،
وزارت کی202گاڑیاں نیلام کی جاچکی ہیں، ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور اداروں
کو مضبوط کریں گے، وزارت مواصلات میں انٹرٹینمنٹ فنڈ کا خاتمہ کردیا ہے۔
وزیر مملکت برائے مواصلات نے کہا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت مختلف
منصوبوں پرکام جاری ہے، ہرٹول پلازہ پر مسافروں کے لئے مسجد اور وضو کی
سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ہم ای ٹینڈرنگ اورای بڈنگ کے نظام کی طرف جارہے
ہیں، تمام شاہراہوں کی جی آئی ایس میپنگ کررہے ہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ روڈسیفٹی پالیسی متعار ف
کرائی گئی، ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کردیا ہے،
وزارت مواصلات کے ریونیو میں اضافے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ہم سیاحت کے
فروغ کے لئے بھی پرعزم ہیں، سیاحت کے فروغ سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نئی ایپ کے ذریعے تمام منصوبوں کی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے۔