Nov 27, 2018 10:12 pm
views : 520
Location : Governor House
Karachi- President Arif Alvi Press Conference
سندھ حکومت کے تعاون سے صوبے بھر کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہوں،صدر مملکت
صدر
مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت کا
تعاون درکار ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ہمیشہ اچھا رسپانس ملا ہے۔
گور
ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر
یلوے کے منصوبے پر پاکستان ریلوے بھی غور و خوض کر رہی ہے،وزیر ریلوے کا
پیغام میرے پاس آیا کہ کہ جن لوگوں کو سرکلر ریلوے کے روٹ سے ہٹایا جائے
انہیں متبادل رہائش بھی فراہم کی جائے،کراچی کا ورثہ صرف عمارتیں ہی نہیں
بلکہ یہاں کے لوگ بھی ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ گورنر
اور میئر کراچی سے بات ہوئی ہے جبکہ سندھ حکومت کا بھی تعاون چاہتے ہیں کہ
ایک مہینے میں اس سلسلے میں ہم کیا کر سکتے ہیں،کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ
کمپنی وفاق نے چند سالوں پہلے بنائی تھی وہ کچھ منصوبے لے کر چل رہی تھی
جن میں گرین لائن کا منصوبہ بھی شامل تھا،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پورے
سندھ کے حوالے سے بریفنگ چاہتا ہوں ،وزیر اعلیٰ سندھ بتادیں کہ کہاں کہاں
وفاقی حکومت کی ضرورت ہے،میرا تعلق کراچی سے ہے تاہم وفاق کے عہدیدار کی
حیثیت سے پورے سندھ کا مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔