ڈاکٹرعمران
فاروق قتل کیس میں اہم ترین پیشرفت سامنے آئی ہے۔ایف آئی اے نے
گرفتارملزمان کیخلاف لندن سے شواہد اکٹھے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکڑعمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔
سماعت
کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کیخلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے
عدالت سے وقت مانگ لیا،وفاقی تحقیقاتی ادارے نے درخواست کی کہ لندن سے
شواہد حاصل کرنے میں تین ماہ کا وقت درکار ہے۔
عدالت نے درخواست دلائل کے لیے مقرر کرتے ہوئے ملزمان کے وکلاء کونوٹس جاری کردیے، کیس کی سماعت 30نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
واضح
رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن کے علاقے ایجویئر
میں ان کی رہائش گاہ کے باہر 16 ستمبر 2010 کو چاقو کے پے درپے وار کرکے
قتل کردیا گیا تھا۔