Nov 28, 2018 02:47 pm
views : 340
Location : Islamabad Ariport
Islamabad- Spokeperson Dr.Faisal Media Talk
اسلام آباد:انشاءاللہ آج کرتارپورایونٹ مفید ثابت ہو گا،ترجمان دفتر خارجہ
وزیرا عظم کا یہ اقلیتوں کے حقوق کےلیے اہم قدم ہے
اسلام آباد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ ڈاکٹڑ فیصل نے کہا کہ بھارتی وزرا،صحافیوں اور مہمانوں کو پاکستان آنے پرخوش آمدید کہتے ہیں
ترجمان دفترخارجہ کرتارپور سرحد کھولنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا،وزیرا عظم کا یہ اقلیتوں کے حقوق کےلیے اہم قدم ہے،
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ انشاءاللہ کرتارپورایونٹ مفید ثابت ہو گا،اقلیتیں ہمیں دل سے عزیز ہیں اور آج کا دن ان کےلیے بہت اہم ہے،کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد تقریب میں غیر ملکی سفارتکار بھی شرکت کریں گے ،
انھوں نے مزید کہا کہ کرتارپور سرحد باباگرونانک کی اگلی برسی سے قبل کھولنے کی کوشش کریں گے،پاکستان اپنی اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتا ہے