کراچی: وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کراچی پیکج پر اجلاس
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کراچی پیکج پراجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکر یاتری سندھ ممتاز شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جناح ٹرمینل اور شاھراہ فیصل خوبصورت ہو گئی ہے،مجھے ائیرپورٹ سے نکلتے ہی سامنے والے عمارت بہت خوبصورت لگی،
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس پورشن کو خوبصورت بنانے کے لئے مجھے اسکیم بنا کر دیں،سعید غنی اور چیئرمین پی اینڈ ڈی سائٹ کا دورہ کر کے مجھے بریفنگ دیں۔
وزیراعلی سندھ فوارہ چوک سے صدر کی سڑک کی کارپیٹنگ کا کام جمعہ کی رات شروع کریں،تمام سڑکوں اورگلیوں پر ان کے نام آویزاں کریں،لوگوں کو پتا نہیں لگتا کہ اسٹریٹ کا کیا نام ہے
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی سیکریٹری فنانس کو ہدایت کہ کراچی پیکیج کے سارے فنڈز جاری کریں تاکہ یہ رکے ہوئے کام مکمل ہو سکیں