کراچی: وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کی غیر ملکی مندوبین سے ملاقاتیں
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق
آئیڈیاز 2018 کے دوسرے روز وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت
نے غیر ملکی مندوبین سے ملاقاتیں کی۔وائس چیف آف نیول اسٹاف نے اُردن،
اٹلی، ترکی، پولینڈ اور سری لنکا کے مندوبین سے ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ
امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ غیر ملکی مندوبین نے خطے
میں امن اور طاقت کے توازن کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ملاقاتوں
کے دوران دفاعی تعاون، بحری امور اور تربیت کے حوالے سے اشتراک پر بات چیت
ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف نیول اسٹاف نے غیر ملکی
مندوبین سے ملاقاتوں کے بعد مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔وائس چیف آف نیول
اسٹاف نے این آر ٹی سی کے نیول ڈویژن کا افتتاح بھی کیا۔