Nov 28, 2018 03:24 pm
views : 462
Location : Islamabad High Court
Islamabad-Chief Justice IHC Oath taking Ceremony
اسلام آباد:جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جس میں جسٹس اطہر من اللہ نے بحیثیت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ حلف اٹھایا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جسٹس اطہر من اللہ سے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس انور خان کاسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس اطہر من اللہ آج چیف جسٹس کے عہدے پر فائض ہوں گے۔
نئے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ 11 دسمبر 2023 تک چیف جسٹس رہیں گے، اگر جسٹس اطہر سپریم کورٹ میں پرموٹ نہیں ہوئے تو 12 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
سترہ جون 2014 کو جسٹس اطہر من اللہ نے بحیثیت جج ہائی کورٹ حلف اٹھایا تھا۔