کراچی :صوبائی وزیر بلدیات کی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے وفد سے ملاقات
اخبار فروش اس ملک کی سیاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے
صوبائی وزیر بلدیات کی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے وفد کی مرکزی سیکرٹری جنرل ٹکاخان کی قیادت میں وفد سے ملاقات۔
ملاقات میں مرکزی صدر سمیت چاروں صوبوں کے صدور۔ جنرل سیکرٹری سمیت دیگر اعلی عہدیداران شامل تھے۔
اس
موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ اخبار فروشان اس ملک کی سیاست میں ریڑھ
کی ہڈی کی حیثیت ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں اور اخبار فروشوں کی
بھرپور معاونت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور محکمہ بلدیات اخبار فروشوں کے تمام جاٸز مطالبات کو پورا کرے گی۔