کراچی :دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے،نمائش 30 نومبر تک جاری رہے گی۔
نمائش میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ, پاک فضائیہ کے سربراہ اورپاک نیوی کے سربراہ دفاعی نمائش میں مختلف سیشن میں شریک ہوں گے جبکہ جنرل عمر محمود حیات ایک سیمینار کی صدارت کررہے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نمائش میں اسٹالز لگانے والوں کی تعداد ماضی کی آئیڈیاز سے زیادہ ہوگی، دفاعی نمائش میں522سے زائد کمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات کو نمایاں کر یں گی، جن کا تعلق دنیا کے 52ملکوں سے ہے321غیر ملکی کمپنیاں اور201پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔
آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ میں مزید ممالک شرکت کر رہے ہیں جن میں امریکہ، اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا،ی وکرائن، عرب امارات اور دیگر اہم ممالک شامل ہیں۔