Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 28, 2018 05:48 pm views : 520

Location : Accountability Courts

Islamabad- Flagship Reference to be held tomorrow
  • Urdu

اسلام آباد، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو سوالنامہ فراہم کر دیا گیا   

 احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت میں تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح مکمل ہوگئی۔
 احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی۔عدالت نے نیب کے دونوں اعتراض مسترد کردیے۔ نیب کا اعتراض تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں پہلے وکیل صفائی حتمی دلائل دیں اور نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں پیشگی سوالنامہ نہ دیا جائے۔
عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں حتمی دلائل کل طلب کرلیے۔ عدالت نے گزشتہ روز کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر نیب کل پہلے دلائل دیں گے۔
دوسری جانب فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو 342 کے تحت بیان قلمبند کروانے کے لیے سوالنامہ فراہم کر دیا گیا۔ نواز شریف کو دیا گیا سوالنامہ 62 سوالات پر مشتمل ہے۔
نیب کل فلیگ شپ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے سے متعلق بیان دے گا۔ ریفرنس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
گزشتہ روز استغاثہ کے گواہ تفتیشی افسر محمد کامران نے عدالت میں کہا تھا ہماری درخواست پر لندن لینڈ آف رجسٹری کی جانب سے 2 دستاویز دی گئیں۔ لینڈ رجسٹری ڈپارٹمنٹ کو آخری ایڈیشن کے لیے درخواست دی، درخواست کے جواب میں ہسٹوریکل کاپی ملی۔
محمد کامران نے کہا تھا کہ لینڈ رجسٹری ڈپارٹمنٹ نےانفارمیشن کی بنیاد پر جواب دیا، لینڈ رجسٹری ڈپارٹمنٹ سے موجودہ ملکیت کے بارے میں پوچھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے ریکارڈ کی کاپی ملی تو اس پر 31 اکتوبر کی تاریخ لکھی تھی، درخواست کے مطابق پراپرٹی فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے منسلک تھی، ان میں سے ایک کمپنی حسن نواز کی تھی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved