Nov 28, 2018 06:40 pm
views : 495
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- pakistan Stock Exchnage Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 189 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (28 نومبر 2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 189 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 40704 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔