Nov 30, 2018 09:26 pm
views : 489
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 142 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (30 نومبر 2018) کو غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس
ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 142 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 40496 پوائنٹس کی
سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طو رپر 345 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 83 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 236 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 26 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔