کراچی :مصر ی کھلاڑیوں نے پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
مصری کھلاڑی کریم عبدل غواد اور یثرب عادل نے پاکستان اوپن سکواش چیمپئین شپ میں بلاترتیب مردوں اور خواتین کے ٹائٹلزاپنے نام کر لئے ۔
چیمپئن شپ کے فائنلز ڈی ایچ اے آصف نواز سکواش کمپلیکس ، کریک کلب کراچی میں منعقد ہوا۔ پاک فضائیہ کے سربر اہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے ۔ ائیر چیف نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ غیر ملکی سفراء ، سابقہ ورلڈ چیمپئنز، اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ سکواش کے دلدادہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔
روشنیوں کے شہر میں دس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان اوپن سکواش کا انعقاد بلا شبہ ملک کے لئے خوش آئند ہے۔دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں کی شرکت پر امن اور دوستانہ ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور اس سے ملک کے بڑے شہروں میں بین الاقوامی کھیلوں کی واپسی کی راہ ہموار ہو گی۔